لکھنؤ :24 /مارچ(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے اتوار کو اپوزیشن پر فوج کو لے کر سوال اٹھانے کا الزام لگایا۔لکھنؤ سے دوبارہ امیدوار بننے کے بعد پہلی بار ریاست کے دارالحکومت پہنچے راج ناتھ سنگھ نے ایک پروگرام سے الگ صحافیوں سے بات چیت میں اے ایف کی ائر اسٹرائیک سے منسلک سوال پرکہاہے کہ پریشان تو پاکستان کوہوناہیے لیکن ملک میں کچھ ایسی پارٹیاں ہیں جو پوچھ رہی ہیں کہ فضائیہ کی کارروائی میں کتنے لوگ مارے گئے۔انہوں نے کہا کہ کچھ مخالف سیاسی پارٹیاں ہماری فوج کی بہادری پرسوالیہ نشان لگا رہی ہیں۔اس سے پہلے انہوں نے تقریب میں کہاہے کہ آنجہانی سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی لکھنؤکودنیا کا انتہائی خوبصورت شہربناناچاہتے تھے۔گزشتہ تقریباََ پانچ سالوں میں یہاں کے رہنما کے طور پر انہوں نے واجپئی کے خواب کا احساس کرنے کی سمت میں مضبوطی سے قدم اٹھائے ہیں۔راج ناتھ سنگھ نے کہاہے کہ انہوں نے گزشتہ پانچ سال کے دوران اپنے فنڈ کے 100 فیصد خرچ کیے ہیں۔ وہ آگے بھی لکھنؤ کی خدمت کرتے ہوئے اسے عالمی شہربناناچاہتے ہیں۔انہوں نے کہاہے کہ ملک کے عوام مرکز کی نریندر مودی حکومت کے ساتھ ہیں کیونکہ وہ ترقی چاہتے ہیں۔یقین ہے کہ مرکز میں ایک بار پھر مودی کی قیادت میں حکومت بنائیں گے۔